اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے سونی پکچرز پر سائبر حملے کے لیے شمالی کوریا کو مورد الزام ٹھرانے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی شمالی کوریا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا مناسب جواب دے گا۔
خیال رہے کہ اوباما نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کو ایک بار پھر دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
واشنگٹن نے بھی شمالی کوریا کو سبق سکھانے کے لیے اپنے اتحادیوں سے مشورہ شروع کر دیا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سونی پکچرز پر سائبر حملوں کا الزام شمالی کوریا پر عائد کرکے امریکہ اس ملک کے خلاف کوئی نئی سازش کر رکہا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق، سائبر حملے کے نتیجے میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان موجود تناؤ میں بہت شدت آ گئی ہے۔
.......
/169